انسان? جسم م?? ب???ر?ا ?? ?م? ?ون? لگ?

332

انسانی جسم میں بیکٹیریا  سے بھرا ہواہے ۔ ان کا کام مدافعتی نظام کی تعمیر اور عمل انہضام کو اچھی طرح چلانا، مگر ہماری صحت میں غذا می بے ترتیبی اور اینٹی بایوٹک کے زیادہ استعمال سے ہماری اناٹومی میں موجود جرثوموں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے ۔

اس بات کا انکشاف حالیہ تحقیق کے بعد پتہ چلاہے واشنگٹن یونیورسٹی میں جرثوموں پر تحقیق کرنے والے پروفیسر گوتم کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں بڑی تعداد میں بیکٹریا کی تباہی ہورہی ہے ۔اور یہ بنی نوع انسانی کے لئے بہت خطرناک صورتحال ہے کیونکہ اس کے باعث ہمارا مدافعتی نظام شدید متاثر ہورہاہے ۔ اور انسان مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

پروفیسر نے اپنی تحقیق کے لئے جنوبی وینزویلا کے جنگلوں کا رخ کیا ،جہاں چھوٹے چھوٹے قبیلے آباد ہیں۔ اور ان کے حیاتیاتی افعال کا مشاہدہ کیا۔ جہاں ان میں جرثوموں کی تعداد میں کمی کا عنصر نظر آیا۔

پروفیسر گوتم نے اس سے پہلے 2009 میں بھی یہاں پر ریسرچ کی تھی اور لوگوں میں جرثوموں کی تعداد کو تسلی بخش قرار دیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالعہ ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور اینٹی بایوٹک کے جدید طور طریقوں سے بیکٹیریا کی زیادہ تنوع نہیں ہو پارہی ہے جس کے باعث ہمارا مدافعتی نطام متاثر ہورہاہے ۔