روا? مال? سال م?? غ?رمل?? سرما?? ?ار? م?? اضاف?

288

زرائع وزارت خزانہ کی جانب سے دئیے گئے اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران غیر ملکی نجی اور سرکاری شعبے کی طرف سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ، حکومتی بانڈز اور دوسرے شعبوں میں مجموعی طور پر ایک ارب 76 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے دوران اس عرصے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے118.7 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال جولائی سے مارچ تک مجموعی طور پر 80 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں زیادہ اضافہ غیر ملکی سرکاری شعبے کی طرف سے پاکستانی سکوک بانڈز اور نجی شعبے کی طرف سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے ہوا۔

غیرملکی نجی شعبے کی طرف سے صنعتی شعبے میں کی گئی براہ راست سرمایہ کاری کا حقیقی حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 0.1 فیصد زیادہ ہے۔

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران نجی شعبے کی مختلف صنعتی شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 89 کروڑ 13 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال سے 20.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس دوران ایک ارب 18کروڑ 12لاکھ ڈالر کا انخلاءبھی ہوا جو گزشتہ سال سے 37.5فیصد زیادہ ہے۔