جاپان ?? آباد? م?? ح?رت انگ?ز ?م?

268

ایشیا کے سب سے بڑے ملک جاپان کی آبادی میں تیزی سےکمی ہورہی ہیں اس بات کا انکشاف حکومت کی جانب سے دیئے گئے اعدادوشمار میں کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کی آبادی میں کمی کی وجہ پیدائش میں کمی اور طویل ضعیف العمری کو قرار دیا گیا ہے ۔

جاپان کے ادارہ شماریات کی جانب سے دیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ہر چار میں سے ایک شخص 65 سال سے زائد عمر رکھتا ہے ، 65 سال یا اس سے زیادہ عمر رکھنے والے افراد کی کل تعداد 33 ملین کے قریب ہیں۔

چودہ سال اور اس سے زائد عمر رکھنے والے افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی آئی ہیں، حکومتی اعداد کے مطابق اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو 2060 تک جاپان کی آبادی 86.7 ملین ہوجائیگی۔

جاپانی حکومت کو پیدائش کی شرح گرنے اورمعمر افراد کی آبادی کے بڑھنے پر خاص تشویش ہے ۔ اسی طرح کے مسائل کا سامنا یورپ اور امریکہ کو بھی ہے۔