تئ?س اپر?ل حق پرستو? ?? تار?خ? فتح ?ا دن ?وگا،الطاف حس?ن

246

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 23اپریل حق پرستوں کی تاریخی فتح کا دن ہوگا اس دن باطل پرستوں کے تمام جھوٹے چراغ بجھ جائیں گے اور حق پرستی کا سورج پوری آب وتاب کے ساتھ طلوع ہو گا۔

طلبہ وطالبات کے نام اپنے پیغام میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طلبہ وطالبات دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اوروالدین کا نام روشن کریں تاکہ ہمارا شمار ترقی یافتہ قوموں میں ہو۔

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ محنت کے کسی کام میں شرم محسوس نہ کریں۔

اس سے قبل شعیہ علماء کونسل کے رہنماؤ ں نے عزیزآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے این اے دوسو چھیالیس میں ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا۔

رہنماشعیہ کونسل زوہیر عابدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والی خون ریزی کو الطاف حسین نے ختم کیا۔ ایم کیوایم نے دہشتگردوں کے خلاف جہاد کیا۔ ہم ان کے شانہ بشانہ ہے اور دہشتگردی کے خلاف ایم کیو ایم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔