ا?ل? م?? ?شت? حادث? ، سات سو افراد ?لا?

221

اٹلی کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب جانے سے سات سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اطالوی کوسٹ گارڈ نے اٹھائیس تارکین وطن کوبچالیاچوبیس کی لاشیں نکال لی گئیں۔

اطالوي کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی ساحل سے دو سو دس کلومیٹر دور ڈوبی، ريسکيو آپريشن ميں بیس کشتياں اور تين ہيلي کاپٹرز حصہ لے رہے ہيں۔

کشتی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اٹلی کے جزیرے لیمپڈوسا کےجنوب میں لیبیا کی ساحلی حدود کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔کشتی میں سوار افراد سمندر میں ایک اور تجارتی جہاز نظر آنے کے بعد ایک جانب ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھی سکی اور ڈوب گئی اطالوی وزیراعظم میٹو رینزی نے اس افسوسناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے