پا?ستان م?? آن لائن م?انات ?? خر?دوفروخت م?? اضاف?

255

کراچی سمیت ملک بھر میں آن لائن رہائشی مکانات کی خریدوفروخت میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ یہ بات پاکستان کی بہترین رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ پاکستان کےجانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں سامنے آئی ہے۔

لاموڈی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں پراپرٹی تلاش کرنےوالوں کی اکثریت (تقریبا 82 فی صد) مرد جبکہ 18 فیصد خواتین پر مشتمل ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس موقف کی بھی تائید کرتے ہیں کہ پاکستان میں پراپرٹی خریدنے اور فروخت کرنے کے دوران مرداب بھی بنیادی فیصلہ ساز ہیں۔

پاکستان کی ویب سائٹ پر ’سرچ رویے‘ کے تجزیہ سے یہ تفصیل بھی سامنے آئی ہے کہ ویب سائٹ پر جائیداد تلاش کرنیوالوں کی اکثریت میں لاہورپہلے نمبر،کراچی دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبرپررہا ۔ محقیقین نے رہائشی مکانات ڈھونڈنے والوں کی جانب سے پورٹل تک رسائی کےلئے استعمال کئے جانیوالے ڈیوائس کا بھی احاطہ کیا جن میں اکثریت نے پی سیز (گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 3 لاکھ مرتبہ زیادہ )سے پورٹل تک رسائی، دوسرے نمبرپر مقبول ترین ڈیوائس موبائل سے ایک ملین اورتیسرے نمبرپرٹیبلٹس سے 265،515مرتبہ رسائی حاصل کی ۔

اعداد و شمار کے مطابق گھرکے متلاشی افرادکے گوگل کروم سب سے زیادہ مقبول سرچ انجن رہاجس میں صارفین نے اس کو 2.4 ملین مرتبہ جبکہ فائرفاکس کو 588,517 مرتبہ استعمال کیا

پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرسعد ارشد کا کہنا ہے کہ یہ نتائج بڑے پیمانے پر اس نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہیں کہ پاکستان میں گھرخریدنے کا اصل فیصلہ ساز مردہے اورآن لائن جائیداد کی تلاش کے عمل پر اس کا قبضہ ہے۔ اس کے علاوہ ڈیٹا اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ کررہا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم ،جائیدادکی تلاش کے روایتی ذرائع پرسبقت لے گیا ہے ۔