زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دور سعودی عرب میں سعودی فرما روا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ملاقات میں باہمی امور پر گفتگو کےعلاوہ یمن کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف سعودی فرما روا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔اور پارلیمنٹ سے پاس کی گئے قرارداد اور اس کے بارے میں پیدا کئے گئے شکوک وشبہات پر سعودی فرما رواں کو اعتماد میں لینگے۔
یمن صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ دنوں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔