ا?ران? جنرل ن? سعود? عرب ?و جنگ ?? د?م?? د?د?

244

ایرانی فوج کے جنرل نے سعودی عرب کو کھلے الفاظ میں جنگ کی دھمکی دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی باغیوں پر حملے نہ بند کئے گئے تو ہم سعودی عرب بھی حملے کے لئے تیار رہے

ایک عربی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی فوج کے سربراہ احمد رضا بوردستان کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب نے ہمارے یمنی بھائیوں (حوثی باغیوں ) پر حملے بند نہ کئے تو ہم سعودی عرب پر حملہ کردینگے ۔

ایرانی جنرل کا کہناتھا کہ ایران جنگ سے نہیں ڈرتا۔ اگر سعودی عرب کا یہی رویہ رہا تو یہ جنگ طویل ہوسکتی ہے۔ ایرانی جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج ہمارے مقابلے میں بہت کمزور ہے وہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔