نوجوان ??لا??و? ?و ?ار?ردگ? د??ان? ?ا پورا موقع ملنا چا??ئ?،آفر?د?

303

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سیٹ ہونے میں وقت لگے لگا،نئے پلیئرز کو کارکردگی دکھانے کے لیے پورا موقع دینا چاہیئے۔
ڈھاکا روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈٹی ٹوئنٹی کے لیے نئے پلیئرز کو تیارکررہے ہیں ،پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش ٹیم کو ہرانے کے لیے پرعزم ہے۔
سعید اجمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک میچ کی بنیادپر کسی کی صلاحیت کو پرکھا نہیں جاسکتا ،یہ کہنادرست نہیں کہ اجمل کی کرکٹ اب ختم ہوچکی وہ دنیا کے بہترین اسپنر ہیں ان کی ٹیم میں ابھی واپسی ہوئی ہے لہذا انہیں مزید وقت دینا چاہیے۔