کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ اڈوں کی مجوزہ منتقلی کے خلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج بن گئے۔احتجاجی مظاہرہ کرکے سریاب روڈبلاک کردیا۔
کوئٹہ شہر سے بس اور ویگن اڈوں کی ہزار گنجی مجوزہ منتقلی کےخلاف ٹرانسپورٹرز نے احجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سریاب روڈ بند کردیا جبکہ اندرون ملک چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی احتجاجاًبند کردی۔
ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ سہولیات کی فراہمی اور امن وامان کی صورت حال میں بہتری تک بس اڈےہزار گنجی منتقل نہ کیےجائیں۔