ول? بابرقتل ??س:مجرم ف?صل مو?ا?? اپ?ل ?? ?راچ? م?? سماعت ?? اجازت

294

سندھ ہائی کورٹ نے صحافی ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم فیصل موٹا کی اپیل کی سماعت کراچی میں کرنے کی اجازت دےد ی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا کو صحافی ولی خان بابر قتل کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ مجرم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔رینجرز کی تحویل میں دیے گئے مجرم نےسندھ ہائی کورٹ میں دراخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف دیگر مقدمات کراچی میں درج ہیں اوران کے لیے ولی بابر کیس کی سماعت کے لیےبار بار لاڑکانہ جانا مشکل ہے ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ مقدمے پر اپیل کی کی سماعت لاڑکانہ کے بجائے کراچی میں کی جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استدعامنظور کرتے ہوئے اپیل کی سماعت کراچی میں کرنے کی اجازت دے دی۔