جماعت اسلام? آج حلق? ا?ن246م?? ر?ل? ن?ال? گ?،سراج الحق ق?ادت ?ر?? گ?

311

جماعت اسلامی حلقہ این اے246کےضمنی الیکشن میں انتخابی مہم کے سلسلے میں آج عزیزآباد سے ریلی نکالے گی۔ریلی کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق کریں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کی قیادت کریں گے۔
ریلی عزیزآباد سے شروع ہوگی اور حلقے کے مختلف علاقوں سے گزرے گی۔ریلی سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے۔