چ?ن م?? آن لائن علاج پر پابند? عائد

248

دنیا کی مضبوط ترین مشعیت رکھنے والا ملک چین نے آن لائن علاج پر مکمل پابندی عائد کردی۔
چین نے یہ فیصلہ مرض کی درست تشخیص میں حائل مشکلات اور طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث کیا ہے۔
چینی قومی صحت اور فیملی پلاننگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں آن لائن علاج ایک صنعت کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے جب کہ علاج کرنے والے اداروں کی اکثریت قابل بھروسہ نہیں ۔
ان کے مطابق  مرض کی درست تشخیص نہ ہونے سے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹر ڈاداروں اور اسپتالوں کے سوا کوئی بھی ویب سائٹ یا آن لائن علاج کرنے والے ادارے مریضوں کو دوائیں اور مرض سے متعلق ہدایت نہیں دے سکیں گے۔