چ?ن? صدر?اقوم? اسمبل? م?? شمس? توانائ? ?? منصوب? ?اافتتاح

210

چین کے صدر شی چن پنگ نے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔
چین کے صدر شی چن پنگ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی اور کابینہ ارکان نے معززمہمان کا استقبال کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے بعد چینی صدر نے وفد کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی  اور چیئرمین سینیٹ رضاربانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورسینیٹراعتزاز احسن کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے چینی صدر کو اپنے وفد کا تعارف بھی کرایا۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چینی بھائیوں کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی ترقی قابل ستائش ہے۔
ملاقات کے بعد چینی صدر نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔