دبئ? م?? محفوظ ?رائ?ونگ پرنئ? گا?? بطور انعام

267

دبئی میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے اور محفوظ ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور کو نئی چمچماتی گاڑی انعام میں دی گئی ۔
دبئی پولیس نے وائٹ پوائنٹ اسکیم کے تحت ٹریفک قوانین کا احترام کرنے والے بہترین ڈرائیورکو بذریعہ قرعہ اندازی گاڑی انعام میں دی ہے۔اس اسکیم کے تحت گزشتہ سال میں ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرنے والے 1500ڈرائیوروں کو منتخب کیا گیا تھا اور انہیں قرعہ اندازی کے ذریعہ انعام سے نوازا گیا۔
دبئی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وائٹ پوائنٹ اسکیم کا مقصدشہریوں کو ٹریفک قوانین اور اصولوں کا پابند بناتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔