تئ?س اپر?ل ?و ?س?ر?? س?ن?رل م?? عام تعط?ل ?ا ف?صل?

237

کراچی میں تئیس اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ اس بات کا فیصلہ عوام کوووٹ کاسٹ کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کے حوالے سے زرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کل تک مکمل کرلی جائےگی اور ان کی نگرانی کے لئے رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

زرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی سامان کل پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچادیا جائے گا ۔ ضمنی انتخاب کے لیے3 لاکھ 58 ہزاربیلٹ پیپرزچھپوائےگئےہیں۔ جو کہ رینجرز کی زیر نگرانی پولنگ اسٹیشن تک پہنچائے جائیں گے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پولنگ اسٹاف کو خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے۔ این اے دوسو چھیالیس کے لئے اٹھارہ سو کے قریب خصوصی پاسز تیار کئے گئے ہیں ۔