براز?ل ?? ف?بال ?لب م?? فائرنگ ،8 افراد مار? گئ?

281

برازیل کے مقامی فٹبال کلب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئےہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ساؤپاؤلو کے مقامی فٹبال کلب میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب اس کلب کے حامی اپنی ٹیم کے لئے بینرز تیار کررہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور جیسے ہی کلب میں داخل ہوئے انہوں نے تمام افراد کو لیٹ جانے کا کہااور ان پرگولیوں کی بوچھاڑ کردی ۔ جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کلب کے منشیات فروشوں کے ساتھ تعلقات تھےجس کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا۔ پولیس اس سلسلے میں مختلف شواہد کے ساتھ تفتیش کررہی ہیں ۔