پاکستان کے فاسٹ بالر سہیل خان انجری کے باعث دورہ بنگلادش کے تینوں فارمیٹ کی سیریز سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بالر عمران خان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق انجری کا شکار سہیل خان صحت یاب نہیں ہوسکے اور اب وہ بنگلادیش کے خلاف کسی بھی سیریز میں حصہ نہیں لیں سکیں گے۔سہیل خان انجرڈ ہوکر ون ڈے سیریز سے باہر ہوئے تھے ۔
انجرڈفاسٹ بالر کی جگہ نوجوان بالر عمران خان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔عمران خان نے ورلڈکپ سے قبل یواے ای میں ہونے والی سیریز میں نیوز لینڈ کے خلاف عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔