نر?ندر مود? ?ا پال?س?و? ?? باعث ب?ارت? ?سان ب?? خود?ش? ?رن? لگ?

282

دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارت جہاں آج کل ایک طرف عورتوں کت ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے تو دوسری طرف بھارت کسان بھی خودکشی کرنے لگے ۔ ایک تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دوبرسوں کے درمیان بھارت میں کئی کسان خودکشی کرچکے ہیں۔ اور ہر آٹھ گھنٹے بعد ایک کسان حکومت کی غلط پالیسوں کے باعث موت کو گلے لگا رہاہے ۔

بھارت میں کسانوں کی تنظیم وداربہ جان اندولن سمیتی (وی جے اے ایس) کے مطابق سال 2013 سے اب تک ریاست مہاراشٹرا میں 2900  کسان خود کشی کرچکے ہیں جب کہ رواں سال 500 کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے جن میں اکثر کسان کپاس کاشت کرتے تھے۔

کسانوں کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ کسانوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان کی وجہ انہیں ان کی محنت کا معقول معاوضہ نہ ملنا ہے جس کے باعث کسان اپنا وہ قرض ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں جو وہ کپاس کی کاشت کے لیے لیتے ہیں۔

تنظیم کے مطابق کپاس کے لیے بہت سی کیڑے مار ادویات استعمال ہوتی ہیں اور بھارتی حکومت تیزی سے ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں۔   جس سے باعث کسان کو اس کی فصل کی آدھی قیمت ملتی ہے جب کہ حکومت بھی اس حوالے سے کسانوں کی کوئی مدد نہیں کررہی۔

دوسری جانب مودی حکومت نے کسانوں کی مدد کے لیے بڑے منصوبے شروع کرنے کے دعوے کیے ہیں تاہم دہلی میں کسانوں کا حکومت کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ ان دعوؤں کی نفی ہے۔ کسانوں نے مظاہرے کے دوران مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں پر شدید تنقید کی جب کہ انہوں نے بینکوں سے قرضوں کے نظام، سبسڈی، بیجوں اور کیڑے مار دواؤں کی فراہمی اور قیمتوں میں کمی کا بھی مطالبہ کیا۔