چوت?? اسلام? فنانس ?انفرنس ?ل ?راچ? م?? ?وگ? ?

380

دوروزہ نمائش کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کریں گے

اسلامی فنانس کانفرنس کل سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی ۔ کانفرنس میں چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، چیف سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرینگے

تقریب میں ماہرین، علماءکرام سمیت فنانس کے شعبے سے وابستہ پروفیشنلز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے اور اسلامک فنانس سے متعلق مسائل سے آگاہ اور ان کے حل کے لیے اپنی ماہرانہ اور پیشہ ورانہ رائے سے آگاہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار اسلامک فنانس ایکسپو اینڈ کانفرنس کے ترجمان عتیق الرحمان نے کیا ، ترجمان کے مطابق تقریب سے متعلق موضوعات پر پینل ڈسکشنز اور انڈسٹری کی بہتری پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔