جاپان? ?ر?ن ن? آزمائش? سفر م?? ?? ر??ار? بنا ?الا

263

جاپانی ریلوے حکام کے مطابق میگلیو نامی ٹرین کو آزمائشی طور پر چلاگیا تھا۔ اپنے آزمائشی سفر کے دوران ٹرین نے چھ سو کلومیٹر سے زائد رفتار سے سفر کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

سات بوگیوں پر مشتمل ٹرین نے 11 سیکنڈ تک چھ سو کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار سے مسافت طے کی ۔

اس سے قبل ٹرین کی تیز ترین رفتار کا ریکارڈ ایسی ہی ایک ٹرین کا تھا جس نے گذشتہ ہفتے ہی 590 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے 2003 میں قائم کیا گیا ریکارڈ توڑا تھا۔

’میگلیو‘ دراصل میگنیٹک لیویٹیشن کا مخفف ہے اور یہ ٹرین برقی چارج شدہ مقناطیسوں کی قوت کی مدد سے پٹڑی سے چار انچ اوپر معلق ہو کرسفر کرتی ہے۔

جاپانی ریلوے کے حکام سنہ 2027 تک اس ٹرین کو عام استعمال کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں پہلی ٹرین ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلائی جائے گی۔