پنجاب ?ون?ورس?? س? ?العدم تنظ?م ?ا ?ار?ن گرفتار

253

لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے کالعدم تنظیم کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس زرائع کے مطابق یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کالعدم تنظیم کے کارکن کی موجودگی پر خفیہ کاروائی کی گئی ۔ جس کے نتیجے میں ایک ملز م گرفتار ہوا ہے ۔ گرفتار ملزم کا نام شہریار بتایا گیاہے ۔ اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم حزب التحریر سے ہے ، اس کے قبضے سے ممنوعہ لڑیچر بھی برآمد ہوا ہے ۔ ملزم شہریار کو گرفتار کر کے تھانہ مسلم ٹاؤن میں رکھا گیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے