مصر ?? معزول صدر محمد مرس? ?و 20سال ق?د ?? سزا

203

مصرکے سابق منتخب جمہوری صدر محمد مرسی کو 20سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کو 2012 کےمظاہروں میں ہلاکتوں کےجرم میں 20سال قید کی سزا سنائی ہے۔ چار جولائی 2013میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھااور معزول صدر مرسی اور دیگر اعلٰی قیادت کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ حکومت مخالف احتجاج میں شدت کے بعد مصر کی فوج نے صدر مرسی اور اپوزیشن جماعتوں کو اتفاق رائے سے مسئلے کا حل نکالنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا تاہم صدر مرسی نے الٹی میٹم مسترد کرتے ہوئے اقتدار نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ الٹی میٹم کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی مصری فوج نے مختلف شہروں میں کنٹرول سنبھالنا شروع کر دیا اور منتخب صدر محمد مرسی سمیت اخوان المسلمین کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔