مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان چین آزاد تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
پاکستان اور چین نے آئندہ تین سال میں باہمی تجارت کا موجودہ حجم پانچ ارب سے بڑھا کر بیس ارب ڈالر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلام آباد میں صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے درمیان مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں یہ بات کہی گئی۔ فریقین نے باہمی تجارت میں عدم توازن ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق بھی کیا۔
پاکستان چین آزاد تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
چین نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے کوششوں میں تعاون کرنے اور وفاق کے وزیر انتظام قبائلی علاقوں میں تعمیر نو اور اس سے متعلقہ منصوبوں میں مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔