?وئ?? م?? د?شت گردو? ?ا ائ?ر ?ر?ف? ر??ار پر حمل?

210

کوئٹہ کے علاقے پسنی میں نامعلوم افراد نے ائیر ٹریفک ریڈار پر حملہ کیا، سیکورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اور دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ان کو پسپا کردیا

ترجمان اے ایس ایف عباس میمن کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر نے ائیر ٹریفک ریڈار حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ جس کو ناکام بنایا گیا ۔ اور دہشت گرد فرار ہوگئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام تنصیبات محفوظ ہیں ۔ کاروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔