کراچی میں ٹارگٹ کلرز اور لینڈ مافیا کی معاونت کے الزام میں گرفتار “آباد”کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کو رہا کردیا گیا۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈڈیولپرزکے سابق چیئرمین کو رینجرز نے گزشتہ دنوں حراست میں لیا تھا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بابر چغتائی کو 90روز کے لیے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابرچغتائی کو ضابطہ فوجداری کےشیڈول4 کے تحت رہاکیا گیا۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو صبح شام تھانے میں حاضری لگانی ہوتی ہے۔