ڈائریکٹر جنرل رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے شہریوں کو غیر قانونی ہتھیار اور جعلی اسلحہ لائسنس9روز میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ غیر قانونی ہے جب کہ ماضی میں کچھ اسلحہ ڈیلر زنے غیر قانونی لائسنس بھی بنائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہری غیر قانونی ہتھیار اور جعلی اسلحہ لائسنس 30اپریل تک جمع کرادیں۔ڈی جی رینجرز نے خبردار کیا کہ جعلی لائسنس قابل گرفتار ہے جس کی سزا14سال ہے۔