پا?ستان ?ا ?من پر سعود? اتحاد?ا فضائ? آپر?شن بند ?رن? ?? اقدام ?ا خ?ر مقدم

49

پاکستان نے یمن پر سعودی اتحادی افواج کے حملے روکنے کے اقدام کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی کارروائی بند ہونے سے یمن بحران کے پر امن اور سیاسی حل میں مدد ملے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےسعودی اتحادی افواج کے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی آپریشن ختم کرنے کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملے روکنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حملوں کی بندش سے یمن بحران کا پر امن حل نکالنے میں موقع ملے گا جب کہ فیصلے سے یمن تنازعہ کے سیاسی حل میں بھی مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف4ہفتوں تک جاری رہنے والا ملٹری آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔