صدر اشرف غنی نے نئے وزراء سے حلف لیا۔ افغان تاریخ میں پہلی بار چار خواتین کو کابینہ میں شامل کیاگیا ہے۔
حلف لینے والوں میں ہمایوں رسا وزیر براے صنعت وکامرس،فریدہ مہمند وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ،اسد اللہ بلکی تعلیم کے وزیر،اسد اللہ ضمیر وزیر برائے زراعت ولائیو اسٹاک، عبدالباری جہانی وزیر برائے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، علی احمد عثمانی توانائی و پانی ، سید سادات منصور دیہی ترقی ، نسرین اوریا خیل لیبر، دلبر نظاری کو خواتین کی ترقی کی وزیر کا قلمدان سونپا گیا ہے
محمداللہ بتاش کو ٹرانسپورٹ اور ہوابازی ،عبدالباصر انور قانون کے وزیر ،سلامت عظمی اینٹی نارکوٹکس اور محمد گلاب منگل کو قبائلی علاقہ جات اوربارڈر کا وزیر مقرر کیا ہے