الطاف حس?ن ?اگورنرسند? س?لاتعلق? ?ااعلان

334

 ڈاکٹرعشرت العبادوفاق کےنمایندےہیں.میڈیامباحثوں میں گورنرخود کو ایم کیوایم کانمائندہ ظاہرنہ کرے۔
قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے گورنر سندھ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔اور کہا ہے کہ عشرت العبادکااب ایم کیوایم سےکوئی تحریکی یاتنظیمی تعلق نہیں،وہ کبھی بھی ایم کیوایم کےگورنرنہیں تھے۔ وہ وفاق کے نمائندے ہیں ،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی گورنرشپ کے بغیر آپریشن کی سختیاں جھیلیں۔ اور بھی تیار ہیں ، رینجرز نے میرے اور میری بہن کے گھر پر چھاپہ مارا، میرے بھانجے کو زخمی کیا ۔ ان تمام کاروائیوں کے باوجود گورنر سندھ نے کوئی مذمت نہیں کی ۔

کارکنان کے ماورائےعدالت قتل  کا بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ انہوں نے کارکنان کو سختی سے ہدایت کی کہ گورنر سبدھ سے کسی بھی قسم کی کوئی امید نہ رکھی جائے ۔

کراچی ضمنی الیکشن کے باعث ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے ہر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ بتایا جائے کہ کن مقاصد کے تحت پابندی لگائی گئی۔

سابق چیف جسٹس  پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ افتخار چوہدری نے عسکری ونگ رکھنےوالی تمام جماعتوں کانام لیا۔کیاسپریم کورٹ نےلشکرجھنگوی،پیپلزپارٹی اوراےاین پی کابھی نام لیا

کارکنوں کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرکارکن خوف زدہ ہیں توگھروں میں محصورہوجائیں،اور کارکن آپس میں اتحادقائم رکھیں اورتحریک جاری رکھیں۔

رینجرز کی جانب سے دئیے گئے الٹی میٹم کے جواب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرزنےغیرقانونی اسلحہ رکھنےوالےافرادکو10دن کانوٹس دیاہے۔غیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا تو اس کو چودہ سال کی سزا ہو گی ۔