ایشین اور افریقن ممالک کی دوروزہ کانفرنس آج انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوگی، چینی صدر اور دیگر ممالک کے سربراہ جکارتہ پہنچ گئے ہیں
اس موقع پر جکارتہ کنوینشن سینٹر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ کنوینشن سینٹر کے اطراف دس ہزار پولیس اہلکاروں کو تعنیات کیا گیا ہے ۔کانفرنس کا افتتاح انڈونیشیا کے صدرکرینگے،کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشت گردی،تعلیمی مسائل سمیت مسئلہ فلسطین شامل ہوگا۔
کانفرنس میں تیس سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں جن میں بھارت ، ویتنام، جاپان ، نیپال کے وفود بھی شامل ہیں ۔