پا?ستان سا?? بچان? ?? ام?د لئ? آج بنگال ?ائ?گرز س? مقابل? ?ر?گا

201

پاکستان اور بنگلہ دیش کے ردمیان تیسرا ون ڈے میچ آج میرپور میں کھیلاجائے گا۔ گرین شرٹس کو عالمی درجہ بندی میں اپنی ساتویں پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی ۔

بنگال ٹائیگر سیریز 0-2 سے پہلی ہی اپنے نام کرچکی ہے، سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے گرین شرٹس کو 79 رنز اور دوسرے میچ میں سات وکٹوں سے ہرا کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔۔

بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، فائنل الیون میں راحت علی کی جگہ عمر گل،سعید اجمل کی جگہ ذوالفقاربابراورفوادعالم کی جگہ سمیع اسلم کی شمولیت کا امکان ہے