پاکستانی نژاد برطانوی باکر عامر خان کو ڈرائیورنگ کے دوران سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔قانون کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
عالمی شہرت یافتہ باکسر ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ مقابلوں کے دروران ملنے والی چھٹیاں سیرو تفریح میں گزار رہے ہیں۔
سیر سپاٹے کے دوران عامر خان نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل سے سیلفی لی اور بعدازاں اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردیا تاہم وہ سڑک پر لگے خفیہ کیمروں سے نہ بچ سکے اور ڈرائیونگ کے دوران فوٹولینے کے جرم میں ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کیلیفورنیا میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل فون کا استعمال سختی سے ممنوع ہے جب کہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ ساتھ سخت سزائیں بھی دی جاتی ہیں۔