مہنگائی اور غربت کے ظلم تلے دبی عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ آٹے کے 10کلوتھیلے پر 40روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 10 کلوآٹےکاتھیلا400 روپےسےکم ہوکر360روپےکا ہوگیاہے۔
چیئرمین فلاز ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ نئی فصل کے باعث ہوئی۔اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی جس سے فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے آٹے کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔