شمال? وز?رستان م?? فورسز ?? فضائ? ?ارروائ?،22 د?شتگرد ?لا?

223

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں  فورسز کی فضائی کارروائی میں 22دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر مطابق پاک فضائیہ کےجیٹ طیاروں نےگزشتہ رات دتہ خیل کے مقام پر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے بائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 2600 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکاہے ۔جبکہ 287 افسروں اور جوانوں نے شہادت حاصل کی ہیں۔