مستقبل قر?ب م?? پان? ?? صفائ? ?? لئ? ?رون ?ا استعمال

228

ڈرون کا نام سنتے ہی ایک خوف کا عنصر غالب آجاتاتھا، مگر اب ڈرنے کی کوئی بات نہیں ، اب ڈرون بمباری کے لئے نہیں بلکہ پانی کی صفائی میں استعمال ہونگے ۔ امریکہ کی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ایسے جدید ڈرونز تیار کر لئے ہیں جو پانی کے اوپر تیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ یہ ڈرونز وائی فائی اور دیگر ڈیوائسس کی مدد سے رابطے میں رہیں گے جبکہ ماہرین نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ مستقبل قریب میں اس کی مدد سے پانی کی صفائی اور دیگر اہم تجربات کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔