پ?پلزپار?? اور تحر?? انصاف ن? جو??شل ?م?شن م?? اضاف? دستاو?زات جمع ?راد??

285

پاکستان پیپلزپارٹی،تحریک انصاف اور مہاجر قومی موومنٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے لطیف کھوسہ نے دستاویزات جمع کرائیں۔دستاویزات میں سندھ اسمبلی کےحلقہ 85 میں دھاندلی سےمتعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جمع کرائی گئی ہے۔ دستاویزات 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں اضافی دستاویزات اور2013کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر جمع کرایا۔
مہاجرقومی موومنٹ نےبھی دھاندلی سےمتعلق اضافی گزارشات اور تجاویز جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیں۔ جوڈیشل کمیشن کو درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ انتخابی مہم کو چلانے سے روکا گیا جب کہ متحدہ قومی موومنٹ نےانتظامیہ اورالیکشن اسٹاف کی مددسےالیکشن ہائی جیک کیا۔