ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزاسے اہل خانہ نے مچھ جیل میں ملاقات کی ۔صولت مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے حصے کا کام کردیا۔
نئی جے آئی ٹی بننے کے بعد صولت مرزا سے مچھ جیل میں اہلیہ نے ملاقات کی۔گھنٹوں جاری رہنے والی ملاقات میں صولت مرزا نے نئی تفتیش سے متعلق اہلیہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کو تختہ دار پر لٹکائے جانے سے 5گھنٹے قبل ان کی ایک تہلکہ خیز انکشافات والی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے الطاف حسین اور ایم کیوایم کی لیڈر شپ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
حکومت نے الزامات کی تحقیقات کے لیے صولت مرزا کی پھانسی روک دی تھی اور تفتیش کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی۔