ن?پران? بجل? 4روپ?42پ?س?سست? ?رن? ?ا نو?ف??شن جار? ?رد?ا

293

نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 4روپے42پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پردی گئی تھی ۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ فروری میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ رہی لہٰذا صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ریلیف دیا جائے۔
نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کمی کرنے کی منظوری دی جس کے تحت صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔