وز?راعظم ?? سات? آرم? چ?ف ب?? ?ل سعود? عرب جائ?? گ?

221

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر کل روانہ ہوگی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور یمن کی صورتحال پر سعودی قیادت کو پاکستانی موقف پر اعتماد میں لینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی عرب جائیں گے جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اورمشیر طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعجاز چودھری  بھی ہمراہ ہوں گے۔
پاکستانی وفد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات کریں گے اور یمن بحران پر پاکستانی موقف پر اعتماد میں لیں گے۔