سم?ع اسلم ن?پ?ل? ?? م?چ م?? شائق?ن ?? دل ج?ت ل??

240

ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے نوجوان بیٹسمین سمیع اسلم نے پہلے ہی میچ میں شائقین کو اپنے گرویدہ بنالیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کریئر کے ابتدائی میچ میں عمدہ بیٹنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔
ٹیلنٹ سے بھرپور سمیع اسلم نےبنگلادیش کے خلاف اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور45رنز کی باری کھیلی۔
انہوں نےدباؤ کا شکار پاکستانی ٹیم کو اپنی بلے بازی سے نیا حوصلہ کیا اور ڈٹ کر حریف بالرز کا مقابلہ کیا۔نوجوان بیٹسمین نے کپتان اظہر کے ساتھ مل کر ٹیم کواچھی آغاز بھی فراہم کیا۔
انڈر19کی نمائندگی کرنے بعد جب اسٹار ینگسٹر کو شائقین نے بین الاقوامی کرکٹ میں پراعتماد انداز میں کھیلتے دیکھا تو ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سوشل میڈیا پرسمیع اسلم نے دھوم مچادی اور ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں شائقین نے دل کھول کر نوجوان پلیئر کی تعریف کی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تابناک مستقبل کی دعائیں دی۔