صدر پاکستان ممنون حسین آج ترکی کے چارروزہ سرکاری دورے پرروانہ ہورہے ہیں۔ وہ یہ دورہ ترکی کے صدر طیب اردوان کی دعوت پر کررہے ہیں۔ جہاں وہ جنگ ترکی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کرینگے۔
دورے کے دوران صدر ممنون حسین اپنے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔اور دوطرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔