ا??سو?? آئ?ن? ترم?م ?? خلاف درخواستو? پر سماعت بغ?ر ?ارروائ? ?? ملتو?

182

سپریم کورٹ میں 21ویں آئینی ترمیم کےذریعےفوجی عدالتوں کےقیام اور18ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے پیرتک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
بدھ کے روز چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 16رکنی بینچ نے درخواستوں پر کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ جسٹس دوست محمد کے چچا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں جس پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے پیرتک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
اس سےقبل16اپریل کوعدالت نے پاکستان بار کونسل اور دیگر وکلاء تنظیموں کی جانب سے دائرمتفرق درخواستوں پرفوجی عدالتوں سے ملنے والی 6دہشت گردوں کو سزاء پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کی جانب سے جواب داخل کرانے پر عدالت نےدہشت گردوں کی سزا پر حکم امتناع واپس لے لیا تھا۔