چل? م?? 42 سال بعد آتش فشا? پ?? پ?ا

241

چلی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد قریبی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، آتش فشاں پھٹنے کے باعث چار ہزارافراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی کے جنوبی علاقے کیلبو کو میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد فضا میں کئی کلو میٹر تک دھوئیں کےگہرے بادل پھیل گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے کے بعد لاوا یا گرم چٹانیں نہیں نکلی، صرف دھوئیں کے گہرے بادل اُٹھ رہے ہیں۔

چلی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے حکام نے بیس کلومیٹر تک کا علاقہ خالی کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق دھوئیں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ چلی میں گذشتہ چار دہائیوں کے بعد آتش فشاں پھٹنے کا یہ پہلاواقعہ ہے۔

چلی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی قسم کوئی ہلاکت یا ذخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی