انڈونیشیا میں جاری افریقن ایشین کانفرنس کےموقع پرچینی صدر شی چن پنگ اورجاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے درمیان ملاقات ہوئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ سرحدی تنازعات اور دوسری عالمی جنگ کے تناظر میں دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔
افریقن ایشین کانفرنس میں ایرانی صدر کے علاوہ متعدد افریقی وایشیائی ممالک کے سربراہ حکومت و مملکت بھی شرکت کررہے ہیں۔