حلقے این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی الکیشن کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ڈی سی سینٹرل آفس کا دورہ کیا۔ اور وہاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے ریٹرننگ افسران سے ملاقات کی اور پولنگ انتظامات کے بارے میں ان سے بات چیت کی ۔