ا?بولا وائرس اب لا علاج ن???

263

 جان لیوا مرض ایبولا وائرس اب لاعلاج نہیں کیوں کہ سائنسدانوں نےخطرناک وائرس پر قابو پانے کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے ایبولا وائسر سے جان بچانے والی ویکسن تیار کرلی ہے جس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر یہ تجربہ بندروں پرہواہے جو مہلک مرض پر قابو پانے کے لیے مفید ثابت ہوا ہے۔
ویکسین کے ذریعے ایبولا وائرس میں موجود داغ “ماکونا”کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔تجرباتی طور پر اس ویکسین کو ایبولا وائرس سے متاثرہ بندروں پر استعمال کیا گیا ہے جو تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
واضح رہےآج کل دنیا میں ایبولا وائرس نامی وبا نے خوف پھیلا رکھا ہے جس نے ایک اندازے کے مطابق اب تک سات ہزار سے زائد افراد کو اپنا شکار بنایا ہے جس میں سے 34 سو سےکے قریب افریقی شامل ہیں۔