لاہور کے کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نےخلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیتے ہوئے ریٹرنگ افسران کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران شق 26 کےتحت کسی سیاسی جماعت کا کوئی رہنمایاامیدوار کے حق میں ریلی اور جلسہ نہیں کر سکتا جب کہ شق 27 کے تحت کوئی امیدوار جلسہ یا جلوس نہیں نکال سکتا۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔