تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں آج تاریخ ساز انتخابات ہورہے ہیں لیکن ایم کیوایم نے ابھی سے بہانے بنانے شروع کردیے ، متحدہ کو نظر آرہا ہے کہ اس بار اسے ایک لاکھ 40ہزار ووٹ نہیں پڑنےوالے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے کراچی میں دھاندلیاں ہوتی تھیں لیکن اب الیکشن ہورہاہےجو بہترہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ووٹرز کو ڈرایا جارہا ہےتاہم کراچی میں آج اگر رینجرز نہ ہوتی تو الیکشن نہیں ہوسکتے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ اچھا آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کےسامنےایسی چیزیں لارہے ہیں جس سےاگلاالیکشن شفاف ہوگا، ہمارے وکیل نجم سیٹھی ،حامد میراورنبیل گبول کو ثبوت کیلیےبلائیں گے۔