ا?ن ا? 246?? نشست پرجماعت اسلام? ت?ن بار?ام?اب ?وئ?

254

کراچی کے اہم سیاسی حلقے این اے 246سے ماضی میں جماعت اسلامی تین بارالیکشن میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
اس نشست کا جائزہ لیں تو جماعت اسلامی کے رہنماء پروفیسر غفور احمد (مرحوم) 1970 اور1977کے انتخابات میں بھاری ووٹ سے کامیاب ہوئے جب کہ 1985کے غیر جماعتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے مظفر ہاشمی نے میدان مارا۔1993کے انتخابات میں ایم کیوایم کے بائیکاٹ پرایک بار پھر مظفر ہاشمی اس نشست پر کامیاب ہوئے۔1997اور2002کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی اور ایم کیوایم کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔متحدہ نے 52ہزار ووٹ حاصل کرکے الیکشن اپنے نام کیا جب کہ جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم نے 32ہزار ووٹ حاصل کیے۔2013کے عام انتخابات میں ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کے ساتھ پی ٹی آئی بھی انتخابی میدان میں اتری۔
اس انتخاب میں متحدہ کے نبیل گبول ڈیڑھ لاکھ ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جب کہ جماعت اسلامی نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے کر بائیکاٹ کردیا لیکن بائیکاٹ کے باوجود 10ہزار ووٹ حاصل کرلیے۔پی ٹی آئی امیدوار کو جماعت اسلامی کے بائیکاٹ فائدہ ہوا اور انہوں نے 31ہزا ووٹ حاصل کیے